تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بیروت:داعش کا مقامی کمانڈر عماد یاسین گرفتار

بیروت: لبنانی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے مقامی کمانڈر عماد یاسین کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، اطلاعات کے مطابق کارروائی فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ میں کی گئی، جہاں بدھ اور جمعرات کی شب دو مسلح گروہوں میں تصادم ہوگیا تھا۔

imad

شدید جھڑپوں کے باعث فلسطینی پناہ گزین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے، کارروائی کے دوران داعش کا مقامی کمانڈر عماد یاسین گرفتار کرلیا گیا، عماد یاسین نے دوہزار چار میں جندالشام نامی گروہ تشکیل دیا تھا۔


مزید پڑھیں : داعش کا اہم کمانڈ ابو محمد العدنانی شامی صوبے حلب میں ماراگیا


لبنانی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عماد یاسین ایک خطرناک دہشت گرد تھا، جو لبنان کی عدلیہ اور حکومت کو مطلوب تھا، عماد یاسین مختلف ناموں منجملہ ابوہشام، ابوبکر ، ابوطارق ، ابواسحاق اور عماد عقل جیسے ناموں سے سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔

لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں جو شام کی سرحد کے قریب واقع ہیں گذشتہ دو برسوں کے دوران لبنانی فوج اور داعش و النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -