تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مزیدار لبنانی کباب تیار کیجیئے

رمضان المبارک شروع ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی خواتین کا کام بھی بڑھ چکا ہے۔ خواتین کو چیلنج درپیش ہے کہ وہ ایسے کھانے بنائیں جو نہ صرف لذت و ذائقہ میں بھرپور ہوں بلکہ روزہ کے بعد جسمانی توانائی کو بھی بحال رکھیں۔ یہاں آپ کو ایسی ہی تراکیب ملیں گی جس سے آپ کم وقت میں مزیدار کھانے بنا سکیں گی۔

:لبنانی کباب بنانے کی ترکیب

:اجزا

قیمہ: آدھا کلو

آلو: 2 عدد ابال لیں

پیاز: 2 عدد

ٹماٹر: 2 عدد

ہری مرچ: 8 عدد

مٹر: ایک پیالی ابال لیں

انڈے: 2 عدد

ڈبل روٹی کا چورا: 1 پیالی

ادرک، لہسن: 1 چائے کا چمچہ

کالی مرچ: 1 چائے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

گھی: حسب ضرورت

:ترکیب

سب سے پہلے ہلکی آنچ پر ایک پین میں قیمہ، ادرک، لہسن اور نمک ڈال کر ابال لیں۔

پھر سبزیاں اور سارے مصالحے ابلے ہوئے قیمے میں ملا کر پیس لیں۔

اس کے بعد رول کی شکل کے کباب بنالیں۔

اب ایک پین میں گھی گرم کریں۔

کبابوں کو پہلے انڈے میں اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں۔

لبنانی کباب تیار ہیں، چٹنی اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -