تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لبنانی وزیر کی خصوصی طیارے میں‌ تصویر وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید

بیروت : سوشل میڈیا پر لبنانی وزیر خارجہ کا ایک طیارہ زیر بحث آیا تو وزیر خراجہ جبران باسیل کو مجبورآ‌ وضاحت دینا پڑگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں قائم مقام وزیر خارجہ جبران باسیل اور ان کے ساتھی وزیر دفاع الیاس بو صعب کی ٹویٹر پرایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں دونوں وزراء کچھ دیگر افراد کے ہمراہ ایک خصوصی طیارے میں براجمان ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر بڑا شور شرابہ ہوا جس پر وزیر خارجہ کو وضاحت کرنا پڑی کہ میرے ہر غیر ملکی دورے میں میری ٹیم میرے ساتھ ہوتی ہے۔

غیر ملکی دورے اور خصوصی طیارے کے اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں اور میرے دوروں یا جہاز پر خرچ ہونے والے اخرجات کا ایک دھلیہ بھی قومی خزانے سے نہیں لیا جاتا۔

وزیر جبران باسیل کا کہنا تھا کہ میں نے جب سے سرکاری عہدہ سنبھالا اس کے بعد اب تک میں نے سرکاری خزانے سے کوئی پیسہ نہیں لیا، یہ تصویر ٹویٹر پروائرل ہوئی جس کے بعد اس پر تنقید کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر شروع ہوگئی۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت کے وزراء قومی خزانے پر بوجھ ہیں اور وہ اپنی شہ خرچیوں کے لیے قومی خزانے سے پیسے وصول کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -