تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسقاط حمل سے انکار پر شوہر نے بیوی کو جلا ڈالا

لبنان میں‌ سفاک شوہر نے اسقاط حمل نہ کروانے کی وجہ سے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے جلا ڈالا.

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ 21 سالہ حنا محمد کھودور شمالی لبنان کے السلام اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی جہاں وہ گزشتہ 11 دنوں سے زیر علاج تھیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ کھودور کو 6 اگست کو داخل کیا گیا تھا اور اس کا پورا جسم جھلس چکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا پیدا ہونے والا بچہ رحم میں ہی مر گیا اور کھودور کے زندہ رہنے کے امکانات بھی کم تھے۔

مقتولہ کے کزن عبدالرحمن حداد نے عرب نیوز کو بتایا کہ کھودور کا انتقال بدھ کو ہوا جس کی اطلاع اسپتال کے ڈاکٹر نے دی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کھودور کے شوہر A. A. نے اپنی بیوی کو اس لیے مارا پیٹا کیونکہ اس نے ان کے پیدا ہونے والے بچے کو اسقاط حمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق شوہر کا خیال تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں بچے کی پرورش نہیں کرسکتا اس لیے وہ بیوی کو اسقاط حمل کرنے پر زور دیتا تھا۔تاہم ہانا کے انکار پر اس نے  تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گھر میں اسے آگ لگادی۔

مقتولہ کی خالہ نے کہا کہ جب اس نے بچے کا اسقاط حمل کرنے سے انکار کیا تو وہ اسے گھر لے گیا اور گیس سلنڈر کا استعمال کرتے ہوئے اسے آگ لگا دی۔

حداد نے کہا کہ ملزم شوہر کو لبنانی داخلی سکیورٹی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -