بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

’لبنان اسرائیل جنگ بندی میں توسیع کیلئے مذاکرات جاری ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی میں توسیع کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل (آرمی چیف) جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر ممکنہ بڑے حملے کو ایک بار پھر مؤخر کردیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کررہا ہوں۔

امریکی توسیع کے بعد  لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی میں توسیع کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو حفاظتی اقدامات میں رکاوٹ یااستحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہو گی، شہری امن کا تحفظ ایک سرخ لکیر ہے لبنان میں غیرمعمولی صورتحال کےخاتمےکیلئےکوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل سےجنوبی لبنانی قصبوں میں مسماری کی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں