بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

اسرائیل نے لبنان میں کیمیائی مادے کا چھڑکاؤ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت (03 جنوری 2026): اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نامعلوم کیمیائی مواد کا چھڑکاؤ کر دیا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے مذمت کی ہے۔

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحدی علاقے میں کیمیائی مادے کا چھڑکاؤ کیا ہے، لبنانی حکام ان نمونوں کا تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ ان کی نوعیت معلوم کی جا سکے۔

یونیفل نے اسرائیلی سرگرمی کو ناقابل قبول اور قرارداد 1701 کی خلاف ورزی قرار دیا، اور کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ صبح مطلع کیا تھا کہ وہ بلیو لائن کے قریب غیر زہریلا کیمیائی مواد گرائے گی، صہیونی فوج نے امن دستوں کو چھتوں کے نیچے رہنے کا حکم دیا جس کی وجہ سے دستوں کو اپنی 10 سے زائد سرگرمیاں منسوخ کرنا پڑیں۔

بیان کے مطابق امن دستے 9 گھنٹے تک اپنی نارمل سرگرمیاں نہ کر سکے اور بعد میں انھوں نے لبنانی فوج کو نمونے جمع کرنے میں مدد دی تاکہ ان کے زہریلے ہونے کی جانچ کی جا سکے۔

یونیفل نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف امن دستوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ شہریوں کی صحت اور زرعی زمینوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر نامعلوم کیمیائی مواد گرایا ہو۔

دوسری جانب لبنانی وزارتِ ماحولیات نے بتایا کہ عیتا الشعب اور نواح سے اسرائیلی طیاروں کے ذریعے سپرے کی اطلاعات ملی ہیں۔ وزیر ماحولیات ڈاکٹر تمارا الزین نے فوج کے سربراہ سے رابطہ کر کے نمونے حاصل کرنے کی درخواست کی۔

انھوں نے کہا کہ اگر یہ مواد زہریلا ثابت ہوا تو یہ حیران کن نہیں ہوگا کیوں کہ اسرائیل پہلے ہی سفید فاسفورس کے استعمال سے لبنان میں 9 ہزار ہیکٹر اراضی جلا چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں