اسرائیلی فوج نے لبنان سے داغے گئے راکٹ حملوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے راکٹ حملوں میں وسطی اسرائیل میں متعدد افراد زخمی ہو گئے لبنان سے فائر کیے گئے بیشتر راکٹ تباہ کر دیے تاہم 2راکٹ گرنے سے نقصان ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وسطی علاقے بیت شمس میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جس سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور میڈیکل ٹیمیں متاثرہ مقام روانہ کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ کےخاتمے کیلئے واشنگٹن سے مکمل تعاون اور مشاورت کرے گا امریکی دوستوں سےمشورہ کریں گے کہ جنگ ختم کرنےکا صحیح وقت کون سا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


