ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

لبنان: رہائشی عمارت گرنے سے متعدد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان: شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں گزشتہ روز ایک قدیم رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق چند ہی ہفتوں میں اس نوعیت کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ طرابلس کے غریب ترین علاقے ‘باب التبانہ’ میں پیش آیا جہاں ایک بوسیدہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی۔

سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر کے مطابق اب تک 14 لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں، جبکہ زخمیوں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں تقریباً 22 افراد موجود تھے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

طرابلس کے میئر نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر شہر کو ”آفت زدہ” قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے طرابلس میں ہزاروں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ یہ بحران بلدیہ کے بس سے باہر ہو چکا ہے۔

کابل میں دھماکا، 8 افراد جان سے گئے

مقامی حکام نے مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے ملحقہ عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے رات گئے تک ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف رہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں