The news is by your side.

Advertisement

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف سری لنکا فالو آن کا شکار

لیڈز: انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ کھیل کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نا مکمل اننگز 171 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جونی بیرسٹو 140 اور ایلکس ہیلز 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ لائن میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ انگلش بولرز نے مہمان بیٹنگ لائن کو صرف 91 رنز پر چلتا کردیا۔ اینڈرسن نے 5 اور براڈ نے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 206 رنز رکار ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں