پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 19 برس مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشین پارلیمنٹ نے شدید تنقید کے بعد لڑکیوں کی شادی کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم آبادی والے دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم حد 19 برس مقرر کر دی گئی،انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے شدید تنقید کے بعد لڑکیوں کی شادی کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

نئے قانون کے تحت اب انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 19 برس ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم سے قبل انڈونیشیا میں لڑکیوں کے لیے شادی کی عمر کی حد 16 برس مقرر تھی لیکن اگر والدین اور لڑکی کی رضامندی ہوں تو لڑکیاں اس سے کم عمر میں بھی شادیاں کر سکتی تھیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کی شوریٰ نے بھی رواں برس کے آغاز پر کم عمری میں شادی کے خلاف بل منظور کرتے ہوئے کم سے کم شادی کی عمر 18 سال مقرر کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں