تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حکومت کا غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اتھارٹی غریب افراد کے لیے وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قائم کی جائے گی۔ آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی مستحق افراد کو قانونی یا مالی معاونت کی پالیسی وضع کرے گی، اتھارٹی کے تحت وکلا کا پینل بنایا جائے گا۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔ اتھارٹی وکلا کی فیس اسٹرکچر اور عدالتی نظام سے آگاہی بھی پیدا کرے گی۔ مستحق شخص مفت قانونی معاونت کے لیے اتھارٹی کو درخواست دے سکے گا۔

آرڈیننس کے مطابق بچوں اور ذہنی مریضوں کو بیان حلفی کی ضرورت نہیں پڑے گی، اتھارٹی درخواست ملنے کے 7 روز تک جائزہ لے کر معاونت کا فیصلہ کرے گی۔ اتھارٹی تنازعات کے عدالت کے باہر حل کے لیے کردار ادا کرے گی۔

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ وفاق، صوبائی حکومتیں اور بین الاقوامی ایجنسیز فنڈ کے لیے گرانٹس دے سکیں گی، اتھارٹی کے افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کی جا سکے گی۔ غلط معلومات پر درخواست گزار کی قانونی معاونت روک دی جائے گی۔

آرڈیننس میں مزید کہا گیا ہے کہ اتھارٹی قانونی معاونت کی فراہمی اور مانیٹرنگ کے لیے مؤثر میکنزم تیار کرے گی، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا بورڈ آف گورنرز بنایا جائے گا۔ بورڈ کی سربراہی وفاقی وزیر انسانی حقوق کریں گے۔

Comments

- Advertisement -