اسلام آباد : ماہر قانون ابوذرسلمان کا کہنا ہے کہ بظاہر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا معاملہ ختم ہونےکی طرف جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہر قانون ابوذرسلمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خاتون جج سے معافی مانگنے کے بیان پر کہا کہ کہ بظاہر عدالت میں یہ معاملہ ختم ہونےکی طرف جارہاہے۔
ابوذرسلمان کا کہنا تھا کہ معذرت پہلے ہوتی تو معاملہ آج ہی ختم ہوجاتا ، عدالت یہ دیکھنا چاہ رہی تھی کہ خان صاحب کوغلطی کااحساس ہو،ماہرقانون
ماہر قانون نے کہا کہ عمران خان کو احساس ہوگیا ہے یہ عدالت نے بھی دیکھ لیا۔
یاد رہے آج توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں کہا کہ خاتون جج کے پاس جاکرمعافی مانگنے کے لیے تیارہوں، آئندہ اس قسم کی کوئی بات نہیں کروں گا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی فرد جرم موخر کرتے ہوئے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آج چارج فریم نہیں کر رہے،بیان حلفی پرغورکریں گے، توہین عدالت کیس کبھی بھی اچھا نہیں لگتا،اپنے الفاظ واپس لینےپرآپ کوسراہتےہیں۔