بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

نگران کابینہ کے 5 وزرا کی تقرری کیخلاف الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی نگران کابینہ کے 5وزرا کی تقرری کیخلاف الیکشن کمیشن کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس بیرسٹرعلی طاہر اور دیگر کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبوں کے اراکین کو فریق بنایا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کے بعد سے ہی انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا نگران کابینہ میں شامل وزرا پر جانبداری کے الزامات ہیں۔

لیگل نوٹس کے مطابق شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تاہم یہ تقرریاں ان سے متصادم ہیں الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے7روز میں ان وزراکو کابینہ سے فارغ کیا جائے بصورت دیگرالیکشن کمیشن سمیت دیگر کیخلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائےگا۔

لیگل نوٹس کی کاپی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں