The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی اقدامات تیز کیےجائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو وطن واپس لانےکیلئے قانونی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئےلیگل ٹیم کو “گو سلو پالیسی” ترک کرنےکی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کے اجلاس میں نوازشریف کو واپس لانےکے لیے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس بابت تمام قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو وطن لانے کے لیے حکومت سارےقانونی راستےاختیار کرےگی، نوازشریف کی وطن واپسی کیلئےقانونی اقدامات تیز کئےجائیں۔

وزیراعظم نے ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے اور اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کا عزم کا اعائدہ کرتے ہوئے کہا کہ جانتاہوں ساری بلیک میلنگ صرف این آر او کیلئے ہے اگر این آر او دے دیا تو سیاست کامقصدختم ہوجائےگا، ملکی دولت لوٹنےوالوں کوفری ہینڈکیسےدیدیں؟

اجلاس میں نوازشریف،شہبازشریف، آصف زرداری کےکیسز پر بریفنگ دی گئی، شرکا نے کہا کہ نوازشریف علاج کرانےلندن گئے اب وہاں بیٹھ کر سیاست شروع کر دی، اپوزیشن اپنے بچاؤ کے لئے مولانافضل الرحمان کوآگےلارہی ہے۔

اجلاس میں ترجمانوں نے نوازشریف کی لیبارٹری رپورٹس کے معاملےکی تحقیقات کا بھی مشورہ دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں