لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازہ جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی -
The news is by your side.

Advertisement

لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازہ جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی

کراچی : لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازہ جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی، حنیف محمد روز گزشتہ نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

دنیائے کرکٹ میں پاکستان کو پہچان دینے والے لٹل ماسٹر حنیف محمد کو رُخصت کرنے کا وقت آگیا، حنیف محمد گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ وہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موزی مرض سے جنگ لڑرہے تھے۔


 مزید پڑھیں : معروف کرکٹرحنیف محمد انتقال کر گئے


ماسٹر حنیف محمد کو12 روز قبل کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امدا دی گئی تھی جس کے بعد ان کی حالت قدرے بہتر ہوگئی تھی۔

جمعرات کی دوپہر حنیف محمد کی دل کی دھڑکن 6 منٹ کیلئے بند ہوگئی تھیں  لیکن معجزانہ طور پر چھ منٹ کے بعد اُن کی دل کی دھڑکنیں بحال ہو گئیں تھیں ، جس کے بعد ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی اور شام 5 بج کر آٹھ منٹ پر وہ زندگی کی وکٹ پر لمبی اننگز کھیلنے کے بعد اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کرگئے۔


 مزید پڑھیں : لٹل ماسٹر حنیف محمد حیات ہیں دل کی دھڑکنیں بحال، بیٹے شعیب محمد


اکیاسی سالہ لیجنڈ کرکٹر کی نمازہ جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں نعمانی مسجد میں ادا کی جائے گی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حنیف محمد نے بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔

دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے، سیاسی اور سماجی شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد لیجنڈ کرکٹر کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں