پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کینسر سے لڑنے والی اداکارہ معاشی تنگ دستی کا شکار، حکومت سے مدد کی اپیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کینسر کے موذی مرض میں مبتلا پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے علاج کے لیے مالی معاونت کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور بتا رہی ہیں کہ گزشتہ 6 سال سے وہ کینسر سے لڑ رہی ہیں، مالی پریشانی کی وجہ سے وہ دوسری کیمو تھراپی نہیں کراسکیں۔

نائلہ جعفری نے کہا کہ ’میں اتنے عرصے سے یہی سوچ رہوں کہ حکومت فنونِ لطیفہ سے وابستہ فنکاروں کے بارے میں کب سوچے گی کیونکہ انہیں بہت زیادہ مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔

نائلہ جعفری کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں کی اجرت کم ملتی تھی، اُس کے باوجود کیریئر کو اس کے جاری رکھا کہ یہ رقم اچھی لگتی اور بہت خوشی دیتی تھی‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’میں اتنے عرصے سے بیمار ہوں، سب نے مدد کی اور تنہائی میں مجھے سنبھالا مگر معاشی طور پر میں مستحکم نہیں ہوسکی‘۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اُن کے دراموں کو دوبارہ نشر کرے تاکہ کچھ مالی مدد مل سکے اور علاج میں آسانی ہوجائے، حکومت نے اگر یہ کام شروع کردیا تو اس سے سینئر فنکاروں کو مدد مل سکے گی۔

نائلہ جعفری نے ماں مجھے سلانا، دیسی گرلز ، تھوڑی سی خوشیاں جیسے قابلِ ذکر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں