تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

نجی اسکولز انتظامیہ پر تنقید، لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد والدین کی آواز بن گئے

لاہور: لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے نجی اسکولز انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے دنیا متاثر ہورہی ہے، نجی اسکولوں نے صرف 20فیصد رعایت دی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز مشکل میں ساتھ دینے کے بجائے پریشان کررہے ہیں، عوام کو اس مافیا کے خلاف متحد ہونا ہوگا، اسکولوں کی فیس کم سے کم ہونی چاہیے تاکہ ہر بچہ پڑھ سکے۔

سابق کرکٹر نے مطالبہ کیا کہ تعلیم کے لیے فنڈ مختص کرکے سرکاری اسکولز میں اچھے اساتذہ لائیں جائیں، ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔

کراچی، پرائیویٹ اسکولز نے حکومت کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے

خیال رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے حکم دیا ہے کہ صوبے میں تمام پرائیویٹ اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے اور ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول کرنے کے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب کراچی میں پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کی گئی ہے اور بچوں کے گھروں میں فیس واؤچر بھیج دئیے گئے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فیسں کی مد میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

Comments