The news is by your side.

Advertisement

لیجنڈ گلوکار عالمگیر حق کی طبیعت بہتر ہونے لگی

کراچی : پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر حق کی طبیعت سنبھلنے لگی۔

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر حق گردوں کے مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث ان کی طبیعت انتہائی ناساز تھی تاہم گردوں کے ٹرایسپلانٹ کے بعد سے ان کی طبیعت کافی بہتر ہورہی ہے۔

روبا صحت ہونے سے متعلق گلوکار عالمگیر حق نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا، انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے بعد میری طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی امریکا میں لیجنڈ گلوکار عالمگیر حق کے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکار کو 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں خون صاف کروانے کے لیے ڈائیلاسسز کی ضرورت پیش آتی تھی۔ ڈاکٹرز نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے گردے تقریباً ناکارہ ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹرز نے انہیں دس سال قبل گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا مگر مسئلہ یہ تھا کہ انہیں اپنے گروپ کے گردے نہیں مل رہے تھے۔

گردوں کی بیماری کی تشخیص کے بعد عالمگیر امریکا میں مقیم اپنے اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے جہاں انہوں نے باقاعدگی سے اپنا علاج کروایا۔

بنگلادیش کے موجودہ دارالحکومت ڈھاکا میں 1960 کو پیدا ہونے والے گلوکار عالمگیر آل انڈیا مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما فواد الحق کے صاحبزادے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں