The news is by your side.

Advertisement

پنجاب اسمبلی میں قانون سازی ،اسپیکر اور حکومت آمنے سامنے

پنجاب اسمبلی میں قانون سازی پر اسپیکر اور حکومت آمنے سامنے آگئے اور پنجاب اسمبلی نے حکومت پنجاب کے جاری آرڈیننس کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قانون سازی پر اسپیکر اور حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں اور اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت پنجاب کے جاری آرڈیننس کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

اسمبلی خودمختاری ختم کرنے کے آرڈیننس کے خلاف قرارداد راجا بشارت نے پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج آرڈیننس کے ذریعے جو گند ڈالا گیا ہے اسمبلی نے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی ہے، بعد ازاں ایجنڈا مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کرکے اسمبلی کے مختلف اختیارات محدود کیے تھے، جب کہ حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کے باعث پنجاب اسمبلی کا ایک اور اجلاس ایوان اقبال میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی زیر صدارت جاری ہے۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں