تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بچے کی ناک سے کیا چیز نکلی، اہل خانہ حیران رہ گئے

ولنگٹن: نیوزی لینڈ میں گمشدہ ہونے والے پلاسٹک کا ننھا ٹکڑا دو سال بعد بچے کی ناک سے خود بہ خود باہر نکل آیا۔

دی گارڈیدن کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے آئلینڈ میں واقع ڈیونڈن کے رہائشی سمیر انور دو سال قبل اپنے کھلونوں سے کھیل رہے تھے کہ انہوں نے لیگو کا ٹکڑا اپنی ناک میں ڈال لیا تھا۔

سمیر کے والد مدثر کا کہنا تھا کہ 2018 میں جب لیگو پیس غائب ہوا تو ہم نے سمیر سے پوچھا، تب اُس نے بتایا کہ وہ ناک میں ڈال لیا ہے مگر ٹارچ کی روشنی سے دیکھنے کی کوشش کی تو ناک میں کچھ نظر نہیں آیا تھا۔

والد کے مطابق ہم سمیر کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے مگر انہوں نے تسلی دی تھی کہ اس کا آپریشن نہ کروائیں کیونکہ یہ ٹکڑا وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی نکل جائے گا۔

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ’اب تک ہمیں یقین تھا کہ بچے کی ناک میں کچھ نہیں ہے، مگر جب یہ خود بہ خود باہر نکلا تو اسے دیکھ کر ہم حیران رہ گئے‘۔

مدثر نے بتایا کہ ’سمیر اکثر اس بات کا تذکرہ کرتا تھا کہ اُسے ناک میں کچھ محسوس ہورہا ہے مگر ہم اُس کی بات کو نظر انداز کرتے تھے کیونکہ کبھی کوئی چیز نظر نہیں آئی‘۔

والد کا کہنا تھا کہ ’چونکہ لیگو کا یہ ٹکڑا ہمیں نظر نہیں آتا تھا اس لیے ہم نے سوچ لیا تھا کہ یہ جسم سے نکل گیا ہوگا‘۔

سمیر کے مطابق وہ رواں ہفتے اپنے اہل خانہ کے ساتھ باہر گئے اور اسی دوران اُن کی ناک میں بہت زیادہ کھجلی ہوئی، جب ٹشو کو ناک پر رکھ کر اُسے ہٹایا تو اُس میں پلاسٹک کا یہ ٹکڑا موجود تھا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

متاثرہ بچے نے اپنے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب سے گزشتہ دو سال سے کہہ رہا تھا کہ لیگو میری ناک میں ہی ہے مگر کسی کو اس بات پر یقین نہیں تھا‘۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سمیر کی ناک اب پوری طرح سے صاف ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ لیگو پیس دراصل کھلونوں میں استعمال ہونے والا پلاسٹک کا ایک خاص ٹکڑا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -