بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نجی اسپتال کے عملے کی غفلت: انکیوبیٹر میں رکھی نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نجی اسپتال کے عملے کی غفلت سے انکیوبیٹر میں رکھی بچی کی ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں، والد کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے کی غفلت سے میری بچی ہمیشہ کے لیے معذور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت سلام آباد کے نجی اسپتال کے عملے نے غفلت کی انتہا کردی، انکیوبیٹر میں رکھی بچی کی ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں۔

بچی کے والد نے بتایا کہ ترامڑی کےاسپتال کے ڈاکٹر نےقبل ازوقت پیدائش پرنومولود کوانکیوبیٹرمیں رکھا ،انکیوبیٹر میں حرارت زیادہ ملنے پر نومولود کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔

والد نے الزام عائد کیا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے ایک دن تک نومولود کو دیکھنے نہیں دیا، نجی اسپتال نے نومولود کی ٹانگوں پر پٹی سےزخم چھپانےکی کوشش کی۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال انتظامیہ کےمطابق بچی کی ٹانگوں پر الرجی سےزخم ہوئے جبکہ دوسرے اسپتال شفٹ کرنے پر ڈاکٹرز نے نومولود کی ٹانگیں جلنےکا بتایا، ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی ٹانگیں زیادہ حرارت سے جھلس گئیں۔

والد نے مزید کہا کہ اسپتال عملے کی غفلت سے میری بچی ہمیشہ کے لیے معذور ہوگئی، نومولود کو پمز اسپتال کے برن سینٹر داخل کرایا ہے، ۔حکومت سے اپیل ہے اسپتال کے خلاف کارروائی کرکے انصاف دیا جائے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں