ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

کوٹلی میں‌ ایک اور تیندوے کی لاش مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹلی (19 فروری 2026): کوٹلی، آزاد کشمیر کے علاقے چڑہوی میں ایک اور تیندوا مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے، جس کے بعد رواں ماہ آزاد کشمیر میں تیندوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں تیندوؤں کی مسلسل ہلاکتوں سے نسل کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تیندوؤں میں دو کی موت گولی لگنے سے ہوئی، ایک ہارٹ اٹیک سے مرا، جب کہ ایک کی میڈیکل رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

چڑہوئی میں شہری کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور خوراک کی کمی جنگلی حیات کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ایبٹ آباد: اسکول کے بچوں پر حملہ کرنے والا خونخوار تیندوا پکڑا گیا

شہری اور ماحولیاتی حلقے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رہے اور نایاب انواع محفوظ رہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں