تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

چیتے کی موٹرسائیکل سوار پر حملے کی کوشش، ویڈیو وائرل

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگلی چیتا موٹرسائیکل سوار پر حملے کی کوشش کررہا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو انڈین سیکیورٹی فورس کے اہلکار سوستا نندا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنسان اندھیری سڑک سے موٹرسائیکل سوار گزر رہا ہے۔

سڑک کے ایک طرف جنگل ہے جہاں سے چیتا نکلا اور اُس نے موٹرسائیکل سوار کو دبوچنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا کیونکہ بائیک رائیڈر کی رفتار زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں رات گئے چیتے کا مٹر گشت، ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد چند سیکنڈ کے فاصلے سے بالکل محفوظ رہے اور چیتے نے حملہ ناکام ہونے کے بعد اُن پر حملہ نہیں کیا بلکہ وہ دوسری طرف بھاگ گیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے بارے میں مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکیں اور نہ ہی بھارت کے کسی شہر کا نام سامنے آیا۔ یاد رہے کہ چند مہینوں قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جنگلی چیتے کو موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -