تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سڑک پر موجود تیندوے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر موجود تیندوے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح آدھی رات کو کیتن کے انڈر برج سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب تیندوا سڑک کے کنارے موجود آرام کررہا تھا۔

مقامی لوگوں نے واقعے سے پولیس کو آگاہ کیا گیاجس کے بعد محکمہ جنگلات کو بلایا گیا، محکمہ جنگلات کی ایک امدادی ٹیم نے پولیس کی مدد سے اس کو پکڑنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا۔

اس سے قبل سڑک پر آنے والے راہگیروں نے تیندوے کی ویڈیو کو اپنے موبائل فون کے کیمرے میں قید کرلیا، بعدازاں پولیس نے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی۔

رپورٹ کے مطابق تیندوا زخمی حالت میں تھا، بعد میں شمس آباد روڈ پر واقع ایک نجی فارم میں داخل ہوا۔

بعدازاں جنگل کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے اس تیندوے کو پکڑ لیا جو گزشتہ رات فتح دروازہ کے محلے میں داخل ہوا تھا اور گولکنڈہ علاقے میں بھٹک گیا تھا، جس سے مقامی لوگوں میں خوف طاری ہوگیا تھا جنہوں نے اسے ’بلیک پینتھر‘ سمجھا۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تیندوے کو نہرو زولوجیکل پارک منتقل کردیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ضروری علاج کے بعد اسے جنگل میں چھوڑنے کا ارادہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -