تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں‘ تیندوے نے خوف و ہراس پھیلا دیا

تیندوے کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت کے شہر غازی آباد سے سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا سڑک پر ٹہل رہا ہے جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 2 بجے غازی آباد کے راج نگر کے سیکٹر 13 میں ایک گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں تیندوے کو دیکھا گیا۔

تیندوے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تیندوے کا سراغ لگانے کے لیے راج نگر کے علاقے میں ڈیرے ڈال دیے تاہم دو دن گزرنے کے بعد بھی جانور کا کوئی نام و نشان نہیں ملا کیونکہ اس کے پیروں کے نشانات انہیں نہیں مل سکے۔

تیندوے محکمہ جنگلات کی گرفت میں نہ آنے کے سبب علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں نے پرائیوٹ گارڈز کو تیندوے پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کرلیا۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ تیندوا وہاں سے چلا گیا ہو، چونکہ سڑکیں کنکریٹ کی ہیں اور آس پاس کوئی نرم زمین نہیں ہے، اس لیے ہمیں ابھی تک اس کے نشانات نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگلاتی علاقے میں ایک پنجرا لگانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

علاوہ ازیں عوام کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ رات کو گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے دروازے بند رکھیں۔

رہائشی اب بھی خوف کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں، بہت سے لوگوں نے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جبکہ دوسروں نے علاقے کی نگرانی کے لیے پرائیویٹ گارڈز کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

تیندوے کی نقل و حرکت کے بارے میں کوئی حتمی رپورٹ نہ ملنے کے بعد جنگلات کے اہلکاروں نے علاقے میں اس وقت تک رکنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ انہیں مکمل یقین نہ ہو جائے کہ جانور واقعی باہر نکل گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -