اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

ایبٹ آباد: تیندوے کا آبادی میں مٹرگشت، مال مویشی پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : خیبرپختونخوا کے علاقے بکوٹ میں تیندوا شہری آبادی میں گھس گیا، شہری تیندوے کو آبادی میں دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں شہریوں کو تیندوے نے شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا، مقامی افراد کا کہنا ہے تیندوے نے مال مویشیوں کو نقصان پہنچایا۔

تیندوے کی آبادی میں موجودگی پر اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تیندوے سے نجات کےلیے اہل علاقہ نے محکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی کہ تیندوے کو فوری طور پر پکڑ کر آبادی سے باہر نکالیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایک تیندوے کو مقامی افراد نے حملہ کرنے پر مار دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں