تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

” لیسکو کا شہریوں کو شدید گرمی میں بجلی کم استعمال کرنے کا مشورہ "

لیسکو نے بجلی کی طلب ورسد کو مدنظر رکھ کر لوڈ منیجمنٹ پلان ترتیب دیا ہے ساتھ ہی شہریوں کو بجلی کم استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کی طلب ورسد کو مدنظر رکھتے ہوئے لوڈمنیجمنٹ کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت میں لاہور یں 4 گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کی جائے گی تاہم موسم کی شدت کے باعث لوڈ منیجمنٹ کا دورانیہ بڑھانا ناگزیر ہوگا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق وزارت توانائی کی ہدایت کے مطابق لیسکو شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کوٹے کو مینیج کررہا ہے۔

ترجمان لیسکو نے کہا ہے کہ صارفین بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں اور شدید طلب کے اوقات میں بجلی کا استعمال کم سے کم کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کر گیا ہے اور شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے جب کہ دیہات میں 12 بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی سے عوام کا برا حال ، بجلی کا شارٹ فال 7500 سے تجاوز کر گیا

لاہور بھر میں 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیدنگ معمول بن گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کو تیل گیس کوئلے کی قلت کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -