The news is by your side.

صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف فراہم کردیا گیا

لاہور: وزیراعظم کے احکامات پر30 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف فراہم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے احکامات کے مطابق لیسکو نے 30 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف فراہم کردیا۔

وزارت توانائی و سیکر ٹر ی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق تصیح شدہ بل تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

لیسکو چیف ایگزیکٹو چویدری امین نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں صارفین کو 6 ارب 43 کروڑ کا ریلیف دیا گیا ۔

چویدری امین نے بتایا کہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے 20 لاکھ 71 ہزار صارفین جبکہ 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے 10 لاکھ 21 ہزار صارفین کوریلیف فراہم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسو تک یونٹ اسمتعال کرنیوالے صارفین کو 2 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔

اسی طرح تین سو تک یونٹ استعمال کرنیوالوں کو 2 ارب 94 کروڑ اور 46 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو 1 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا، صارفین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں