لاہور (18 اگست 2026): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ساؤتھ سرکل کے منیجر آپریشن محمد حسین کو مس کنڈکٹ اور فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی پر معطل کر دیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق محمد حسین کے خلاف صارفین کو سپلائی فیلئر کی صورت میں بروقت ریلیف فراہم نہ کرنے اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی میں غفلت برتنے پر کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق معطلی کے دوران محمد حسین کو حاضری کے لیے آپریشن ڈائریکٹر لیسکو کے ساتھ اٹیچ کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں 7 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے کہا کہ صارفین کو بہتر سروس اور فوری ریلیف فراہم کرنا لیسکو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ فیلڈ آپریشنز میں مطلوبہ ایفیشنسی اور مؤثر کارکردگی برقرار نہ رکھنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے اور سپلائی فیلئرز پر فوری رسپانس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


