لاہور: لیسکو میں نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایکسپورٹ ریٹ میں فی یونٹ 66 پیسے کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ توانائی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت ایکسپورٹ ریٹ میں فی یونٹ 66 پیسے کمی کی گئی ہے، اور فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
لیسکو کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق یہ نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہوگی۔
مزید برآں، منظور شدہ ڈی جی کیپسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کیپسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


