بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بڑی پابندی عائد ! سولر صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کیلئے سولر گرین میٹرز لگانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے توانائی کے وزارت کے احکامات کے بعد سولر گرین میٹر کی تنصیب عارضی طور پر معطل کر دی، اس فیصلے سے ہزاروں صارفین متاثر ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے نیپرا نے ان میٹروں کی تنصیب کی اجازت دے رکھی تھی، مگر اب توانائی کی وزارت کے ہدایات کے مطابق یہ عمل روک دیا گیا ہے، یہ معطلی ایک سے دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق رہائشی اور صنعتی صارفین دونوں پر ہوگا، لیسکو نے تصدیق کی ہے کہ نئے میٹرز صرف اس وقت نصب کیے جائیں گے جب وزارت سولر گرین میٹر کی نئی پالیسی جاری کرے گی۔

اسی طرح دیگر تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے بھی سولر کنکشن کی فراہمی معطل کر دی ہے جب تک کہ وزارت کی نئی ہدایات موصول نہ ہوں۔

لیسکو حکام نے کہا ہے کہ پابندی کے باعث وہ صارفین بھی متاثر ہوں گے، جنہوں نے پہلے ہی سولر سسٹم نصب کر رکھا ہے اور گرین میٹر کے لیے درخواستیں جمع کرا دی تھیں۔

اس دوران نئی سولر گرین میٹر پالیسی مرتب کیے جانے کا امکان ہے، نئی پالیسی کے اجراء کے بعد ہی گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں