اشتہار

آپ کے بجلی کے بل میں بھی اضافی یونٹس تو شامل نہیں؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے ذریعے اضافی یونٹس ڈال کر اوور بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا اور ریڈنگ میں واضح تضاد اور فرق دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے لائن لاسز کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ‘اے ایم آئی’ اسمارٹ میٹرز کے ذریعے صارفین کو اضافی یونٹس چارج کر کے اوور بلنگ کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لیسکو انتظامیہ نے کچھ اسمارٹ میٹرز کے کمیونیکیشن سسٹم کو بلاک یا میوٹ کر کے صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس شامل کیے۔

میٹرز کا ڈیٹا سسٹمز سے منقطع کرنے کے بعد بلنگ کی ایڈجسٹمنٹ درج کی گئی، جس کے نتیجے میں بجلی کے بلوں پر تحریر کردہ میٹر ریڈنگ اور ساتھ منسلک میٹر کی تصویر کی ریڈنگ میں واضح تضاد اور فرق دیکھا گیا۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

اس اوور بلنگ کی بڑی وجہ لیسکو میں لائن لاسز کے اہداف کا غیر مستحکم ہونا بتایا جا رہا ہے۔ غیر معمولی اور بے تحاشا بلوں کی وجہ سے صارفین کو شدید مالی مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ معاملہ پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھایا جا چکا ہے، جہاں اسپیکر نے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد رمضان بٹ کو طلب کیا اور کمیٹی کے اجلاس کے دوران انہیں اوور بلنگ کی عوامی شکایت سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اوور بلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا تھا، جس کے دوران لیسکو کا لائن لاسز کا تناسب بڑھ کر تقریباً 15 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔

تاہم، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے آپریشنز ختم ہوتے ہی اوور بلنگ کی شکایات دوبارہ سامنے آنے لگیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر لائن لاسز کو کاغذی طور پر کم سے کم دکھانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں