تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کھانے میں نمک کا کم استعمال کرنا کتنا نقصان دہ ہے؟

ہیلتھ ڈے انٹر نیٹ سائٹ کے مطابق ایک مشترکہ تجزئیے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دن بھر میں 2،5 گرام سے کم مقدار میں نمک کا استعمال کوئی فائدہ پہنچانے کے برعکس موت کے خطرے میں اضافہ کردیتا ہے۔

مذکورہ تحقیقی کام قلبی ضعف کے تقریباً 3 ہزار 500 افراد میں مختلف سوڈیئم لیول کے جائزے کے ساتھ ساتھ وفات اور ہسپتال میں داخلے کی شرح کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ کھانے میں سوڈیم کی مقدار کو 2،5 گرام سے کم رکھنے والے مریضوں میں موت کا خطرہ دن بھر میں 2،5 گرام یا اس سے کچھ زیادہ سوڈیئم استعمال کرنے والے مریضوں کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا ہے کہ قلبی ضعف کے علاج کے دوران سوڈیئم کی مقدار کو کم کرنا تاحال ایک مرّوج طریقہ ہے لیکن اس پہلو پر مباحثے شروع ہوگئے ہیں کہ یہ کمی کس قدر ہونی چاہیے۔

مذکورہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سوڈیم کے مقدار میں انتہائی کمی کی بجائے محتاط اور معتدل شکل میں کمی کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -