تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رات کو نیند نہ لینے والے کس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں؟‌ تحقیق

نیویارک / بیجنگ: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رات کے وقت کم از کم 6 گھنٹے نیند لینا ضروری ہے ایسا نہ کرنے والے فرد کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا میں نیند کی کمی اور اس سے ہونے والے جسمانی نقصانات کے حوالے سے تحقیق کی گئی جس میں 25 ہزار سے زائد لوگوں کو شامل کیا گیا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انسان کی نیند کا تعلق گردے کی کارکردگی پر انحصار کرتا ہے، اگر بہت زیادہ یا 6 گھنٹے سے کم نیند لی جائے تو گردے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تفصیلات کو جمع کر کے ایک رپورٹ مرتب کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ چوبیس گھنٹوں میں سے 6 گھنٹے کی نیند نہ لیں ان کو ڈی ہائیڈریشن ہوجاتی ہے۔

جرنل سلپ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق رات کے وقت کم از کم 6 گھنٹے نیند یا آنکھیں بند کرنا بے حد ضروری ہے، اگر ایسا نہ کیا جائے تو جسم اندر سے خشک ہونے لگتا ہے۔

تحقیق میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے اُن کی نیند سے متعلق پوچھا گیا جبکہ ماہرین نے اُن کے پیشاب کے نمونے بھی حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیند کی کمی آپ کو کن بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے؟

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 16 سال سے 59 سال کے وہ لوگ جو رات کے وقت 8 گھنٹے روزانہ نیند لیتے ہیں اُن کے جسم میں پانی کی کمی بالکل نہیں تھی اور نہ ہی وہ گردے کی کسی بیماری میں مبتلا تھے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر کبھی کوئی شخص رات کے وقت کم از کم 6 گھنٹے کی نیند نہ لے سکے تو وہ اگلے روز زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرے تاکہ جسم میں ڈی ہائیڈریشن نہ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -