تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

‘عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے، عمران خان الیکشن کروا دیں’

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے بھی قبل از وقت انتخابات کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے خان صاحب الیکشن کی تاریخ دیں ان کو پتہ چلے عوام کس کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ الیکشن 2023میں ہیں لیکن آپ نے قوم کو جگا دیاہے ہم آج اسلام آباد میں تاریخ ساز اجتماع دیکھ رہےہیں اب بھی لاکھوں لوگ جی ٹی روڈ، موٹروےسے آرہےہیں خان صاحب الیکشن کال کر لو پتہ چل جائے گا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ کیا حرام کے پیسے سے سیاست خریدنے والے فیصلے کریں گے فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے یا حرام کےپیسے رکھنےوالوں کو، امن میں ساتھ چلنے کو تیار ہیں مگر غلامی کیلئے تیار نہیں عمران خان کےخلاف سارے چور اکٹھے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا میں مسلمانوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں توہین مذہب کارٹون ہو یا سختیاں ان کی آواز نہیں نکلتی حرمت رسولﷺ کیلئے ہم جان دینے کو بھی تیار ہیں عمران خان نے جذبات نہیں دلیل سے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، خان صاحب عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے عدم اعتماد چھوٹی چیز ہےیہ سیاستدانوں کے کام ہیں عمران خان امت مسلمہ کےلیڈر ہیں انشااللہ عمران خان پوری امت مسلمہ کیلئے جنگ جیتیں گے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ایک پرچی اور سی وی لیکر پھرتا ہے مجھےنوکری کا موقع دیں اب پاکستان میں اس کیلئے بوٹ ختم ہوگئے اب پرچی لیڈر ولایتی بوٹ پالش کر رہا ہے۔

Comments