جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

ایران بات کرے پھر دیکھیں گے ہم کیا کرسکتے ہیں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ہم سے بات کرے، دیکھیں گے ہم کیا کرسکتے ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو ہمیں اس کے جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایران کے مسئلے کو مختلف طریقے سے نمٹا گیا، اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، خلیجی ممالک کو اپنے منصوبے کے بارے میں پہلے نہیں بتا سکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایران کے بارے میں امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات جاری رکھنا اور نتیجے پر پہنچنا چاہتے ہیں۔ منصوبہ یہ ہے کہ ایران مذاکرات کرے، اور ہم دیکھیں گے کہ کیا کیا جاسکتا ہے ورنہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگی جہازوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز پہلے صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام ڈیل کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں اورصرف وہی جانتے ہیں کہ کوئی ڈیڈ لائن ہے یا نہیں۔

امریکا ایران پر ایک سے دو دن میں حملہ کرسکتا ہے، سابق سفیر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں