تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

کلین کراچی مہم کا آغاز آج سے ہورہا ہے

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کلین کراچی مہم کا آج سے آغاز ہورہاہے ، مہم میں وفاقی حکومت ، شہری حکومت اور ایف ڈبلیو او ایک دوسرے کی معاونت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کلین کراچی مہم کا آغاز آج کراچی میں واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ سے ہورہا ہے ، وفاقی وزیر برائے امور علی حیدر زیدی اس مہم کو لیڈ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہم میں عوام کی جانب سے مالی معاونت کے لیے اکاؤنٹ نمبر بھی آج شیئر کردیا جائے گا۔

مہم کے لیے ضلع غربی میں 48 مقامات اور ضلع جنوبی و شرقی میں 70 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی۔کراچی کے38نالے سمندر میں گرتے ہیں،38میں سے13نالے بڑے ہیں ، ان میں سے زیادہ تر بند ہیں۔ دوسرے مرحلے میں شاہراہوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے گا۔

کچرا اٹھانے کے فیز میں ڈمپنگ یارڈ زخالی کرنا اور اسکولز و پارکس کے اطراف سے کچرا اٹھانا شامل ہے۔ مہم میں حصہ لینے والے وفاقی و بلدیاتی اداروں کے نمائندگان مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

مہم میں 10 ہزار سے زائد رضا کار، سیاسی کارکن اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ وفاقی حکومت کی کلین کراچی مہم کے لیے قومی خزانے سے فنڈز نہیں لیے جائیں گے۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کلین کراچی مہم کی کلیدی شراکت دار ہے جو تکنیکی مدد و ہیوی مشینری دے گی۔ کراچی کی کاروباری و صنعتی تنظیمیں بھی کلین کراچی مہم میں حصہ لیں گی۔ مہم میں ایک ہزار ٹریکٹر ٹرالیوں 200 سے زائد ڈمپر لوڈر سے کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ہر بلدیاتی وارڈ میں رضا کار صفائی مہم کا حصہ بنیں گے۔

اس مہم کا آغاز وزیربحری امور علی زیدی نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا ہے ، ان کاکہنا ہے کہ شہر بھر کا لاکھوں ٹن کچرا بارش کے باعث بہہ کر سمندر میں آگیا ہے، حکومت سندھ سے درخواست ہے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردیں، یہ سمندری آلودگی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔مچھلی کے پیٹ سے بھی پلاسٹک بیگ نکل رہے ہیں۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم یہاں شہریوں کی مدد کرنے آئے ہیں حکومت کرنے نہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق قانون بنایا جائے، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو الگ کیا جائے گا، ایک ادارہ پانی کی ذمہ داری دیکھے اور دوسرا سیوریج کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صفائی کے لئے اسٹیک ہولڈر سے رابطہ شروع کردیا ہے، تاجربرادری بھی مدد کرنے کو تیار ہے، یہ مہم اتنی بڑی ہوگئی ہے کہ انٹرنیشنل کالز بھی آرہی ہیں۔

مہم میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سعید غنی بھی دلچسپی لے رہے ہیں، کراچی میں صفائی کی آج سے باقاعدہ مہم شروع کررہے ہیں، کراچی کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کرے گا۔

Comments

- Advertisement -