بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کا نگراں‌ حکومت کو اہم خط

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو خط لکھ کر تنبیہ کردی، خط میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومتیں شفاف انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ نہ بنیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں کو ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہوئے خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں نگراں حکومتوں کو انتخابات کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے باز رہنے کا کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا کہ نگراں حکومتیں ایسے کام میں ملوث نہ ہوں جس سے انتخابات کے انعقاد کو خطرہ ہو، نگراں حکومتیں شفاف انتخابات کے انعقا دمیں رکاوٹ نہ بنیں۔

خط کے متن کے مطابق نگراں حکومتیں کسی بھی طرح سے شفاف انتخابات کے انعقاد میں اثرانداز نہ ہوں، نگراں حکومتیں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ملنے والے اختیارات تک محدود رہیں،

اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگراں حکومت کو بڑےاقدامات سے متعلق فیصلے لینے پر خبردار کیا تجا، الیکشن کمیشن کا خط میں کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت بڑے اقدامات سے متعلق فیصلے لے رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں حکومت پالیسی سے متعلق بڑے فیصلے نہیں لے سکتی، نگراں حکومت کا کام صرف ڈے ٹو ڈے افیئرز چلانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں