چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکااشرف کو عہدے سے ہٹانےکیلئے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خط وزارت بین الصوبائی رابطہ نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں لکھا ہے جس میں ذکااشرف کی تعیناتی کو سیاسی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے خط میں لکھا کہ ذکااشرف کی تعیناتی سیاسی تعیناتیوں میں آتی ہے۔
وزارت نے چیئرمین فیڈرل لینڈ کمشنر سیداحمدنوازشاہ کو ہٹانےکیلئے بھی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر ہوئیں۔
پانچ جولائی کو وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذکااشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا تھا۔
وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی۔
حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹایا اور پی سی بی کے نئے چیف الیکشن کمشنر محمود اقبال خاکوانی کو مقرر کیا گیا۔