The news is by your side.

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافے کے بعد عوام کے لیے ایک اور بُری خبر

اسلام آباد : پیٹرول پر لیوی 20 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 37 روپے 50 پیسے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا اور پیٹرول پر لیوی 20روپے فی لیٹر بڑھا کر 37روپے 50پیسے مقررکردی۔

پیٹرول کے فی لیٹر پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں بھی 41پیسے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے ، پیٹرول کے فی لیٹر پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ8 روپے 43پیسے کردی۔

ہائی اسپیڈڈیزل کے فی لیٹر پر پی ایس او ایکسچینج ایڈ جسٹمنٹ میں 2.24 روپے کا اضافہ کیا اور پی ایس اوایکس چینج ایڈجسٹمنٹ 3.63سے5.87روپےہوگیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50پیسے کی کمی گئی اور 10 سے کم کرکے7 روپے 50 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق یکم ستمبر سے کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں