آسٹریا : تین مرتبہ کے عالمی چیمپیئن لوئس ہملٹن نے کینیڈین گراں پری ریس کی فتح عظیم باکسر محمد علی کے نام کردی۔
برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے کینیڈین گراں پری ریس میں ایک مرتبہ پھر تیز ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا اور حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ہملٹن نے پانچویں مرتبہ کینیڈین گراں پری ریس جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور جیت لیجنڈری باکسر محمد علی کے نام کردی، انہوں نے کراسنگ لائن کراس کر کے محمد علی کے لیے یادگار الفاظ کہے۔
جرمنی کے نیکو روز برگ نے بھی پھرتی دکھائی اور دوسرے نمبر پر رہے، ان کے ہم وطن سیباسٹین ویٹل کی تیسری پوزیشن رہی۔
دوسری جانب آسٹریا کے پہاڑی علاقے میں ہونے والے مونٹین بائیک ورلڈ کپ کے چوتھا مرحلے میں سخت مقابلے اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی بائیکر ایرون گوئن پہلے نمبر پر آئے، ویمنز کیٹیگری میں برطانوی بائیکر ریچل ایتھرٹن نے پھرتی دکھائی اور چوتھا راؤنڈ جیت لیا۔
آئس ہاکی کے اسٹینلے کپ میں فتح کا تاج پٹز برگ پینگوئنز کے سر سج گیا جبکہ کیلی فورنیا میں کھیلے گئے اسٹینلے کپ کے فائنل میں ہوم ٹیم سین جوز شارکس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی۔