منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ایل جی نے اسمارٹ فونز بزنس بند کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانکس آلات بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی ایل جی نے اربوں ڈالر کا مالی خسارہ برداشت کرنے کے بعد موبائل ڈویژن کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایل جی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 سال سے مسلسل خسارے کا سبب بننے والے موبائل ڈویژن کو مکمل ختم کیا جارہا ہے۔

ایل جی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موبائل ڈویژن کی وجہ سے اسے تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مخصوص خطے کے موجودہ موبائل فون صارفین کو ایک وقت تک سروسز سپورٹ اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹس فراہم کرے گی۔

ایل جی نے موبائل فون بنانے والی بعض دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں الٹرا وائڈ اینگل کیمرے سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی تھیں، اپنی انہی جدت اور نت نئی ایجادات کے سبب سال 2013 میں ایک موقع پر ایل جی، سام سانگ اور ایپل کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا اسمارٹ فون مینو فیکچرر بن گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایل جی الیکٹرانکس کا کل کاروبار پانچ حصوں میں تقسیم ہے۔ اس میں موبائل ڈویژن سب سے چھوٹا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایل جی اپنے اسمارٹ فون ڈویژن کو فروخت کرنے کے لیے ویتنام کے ون گروپ سے بات چیت کر رہا تھا لیکن یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں