پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

کراچی میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ، 136 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں 14 نومبر کو بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کل ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسکیم بھی جاری کی گئی ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ کے مختلف اضلاع میں 32 کونسل کی 33 مختلف نشستوں کیلئے کل الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا، صوبہ بھر میں 290 پولنگ اسٹیشن پر 463523 ووٹر حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔

- Advertisement -

کراچی میں 167 پولنگ اسٹیشنز میں سے 136 کو انتہائی حساس ، اور 26 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنز میں یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم پولنگ اسٹیشنز ، یو سی 13 ٹی ایم سی صدر میں 7 اسٹیشنز اور یو سی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں 31 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ان اسٹیشن پر 16 سے 18 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس کے مطابق پولنگ انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، مجموعی طور پر77 امیدواروں میں سے نوٹیفکیشن کے تحت 40 امیدوار سندھ بھر میں بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 4 نشستیں ایسی تھی ، جس پر صوبہ بھر میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے امیدوار نان فائلنگ کے زمرے میں آتے ہیں سامان کی ترسیل کا مرحلہ الیکشن قواعد کے مطابق شروع کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں