ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

بلدیاتی انتخابات: ایم کیوایم کی جانب سے پتنگ فیسٹیول کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جناح گراونڈ سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ میلے کا انعقاد کیاگیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پتنگ میلہ منایا گیا۔ میلے میں خواتین بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اورفیسیٹول میں لگائے گئے اسٹالزخواتین کی خاص توجہ کا مرکز رہے۔

ایم کیو ایم کے مطابق پتنگ فیسٹیول میں 10 ہزار سے زائد پتنگیں اڑائی گئی ہیں۔

- Advertisement -

پتنگ میلے میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی رابطہ کمیٹی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شامل ہوئے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سارے اتحاد سڑکوں پربکھرگئے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے پاک فضائیہ کی شہید لیڈی پائلٹ مریم مختیار کے گھر جاکر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

kite

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں