site
stats
پاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخاب‘22دسمبر کوتیسرامرحلہ

اسلام آباد: صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلےکی پولنگ بائیس دسمبر کوہوگی۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب میں میئر،ڈپٹی میئر،چیئرمین،وائس چیئرمین کےانتخاب کے لیے بائیس دسمبر کوانتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اوربیس ہزار روپے جرمانے کی وارننگ دی ہے،جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ریٹرنگ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ممبرقومی وصوبائی اسمبلی کی پولنگ اسٹیشن میں داخلہ پر پابندی ہوگی،پولنگ اسٹیشن کی حدود کے دو سومیٹرمیں غیرمتعلقہ افراد کاداخلہ ممنوع ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بائیس دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیےپولنگ صبح نوسےدوپہر دو بجےتک بلاتعطل جاری رہےگی۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنانےجبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو فوری آگاہ کرنے کی ہدایات کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top