لاہورہائی کورٹ نے ایان علی کو بریت کی درخواست دوبارہ دائرکرنے کی اجازت دے دی -
The news is by your side.

Advertisement

لاہورہائی کورٹ نے ایان علی کو بریت کی درخواست دوبارہ دائرکرنے کی اجازت دے دی

لاہور: ہائیکورٹ نے ماڈؒل ایان علی کوبریت کی درخواست خارج ہونے کے خلاف دائرکردہ اپیل میں ترمیم کرکے پٹیشن دوبارہ دائرکرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہورہائیکورٹ میں ایان علی کی بریت کی درخواست خارج ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پرایان علی کے وکیل نے درخواست میں ترمیم کی اجازت طلب کی اور موقف اختیار کیا کہ کیس کی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔

عدالت نے ایان علی کے وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست میں تبدیلی کرکے پٹیشن دوبارہ دائرکرنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ ماڈل گرل ایان علی نے اس سے قبل کسٹم عدالت میں منی لانڈرنگ کیس سے بریت کی درخواست دائر کی تھی لیکن وہاں سے درخواست خارج ہونے کے سبب انہوں نے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو راولپنڈی کے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 14 مارچ 2015 کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔

ایان علی بین الاقوامی پرواز سے متحدہ عرب امارات جارہی تھیں جب ان کی تحویل سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں