The news is by your side.

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ بار کے مرکزی ہال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر لگانے کا فیصلہ

لاہور: ہائیکورٹ بار کے مرکزی ہال میں عبدالقدیر خان کی تصویر لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عبدالقدیرخان کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہائیکورٹ بار نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بار کے مرکزی ہال میں عبدالقدیر خان کی تصویرلگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ہائیکورٹ بار نے کہا کہ عبدالقدیرخان نےقائداعظم،علامہ اقبال کےپاکستان کومضبوط بنایا، عبدالقدیرخان کی ملک کیلئےخدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے ڈاکٹر عبد القدیر خان طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

بعد ازاں ایٹمی سائنس داں قومی ہیرو پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں