The news is by your side.

نیب دباؤ کیس: عدالت نے وزیراعظم اورنیب سے جواب طلب کرلیا

لاہور: ہائی کورٹ نے نیب کے متعلق وزیراعظم کے متنازعہ بیان کے خلاف دائرکردہ درخواست پرنیب سمیت فریقین سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہرنوازسندھو کی جانب سے دائرکردہ درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان نیب میں مداخلت کے مترادف ہے، وزیراعظم اورحکومت نیب پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو نیب کے کام میں مداخلت سے روکے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو سمیت فریقین سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعظم نے نیب پراظہارِبرہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کو شریف لوگوں کو پریشان کرنے نہیں دیا جائے گا۔

اس حوالے سے نیب کے ترجمان کا کہنا تھا وزیراعظم کے نقطہ نظرکااحترام کرتے ہیں اور وزیراعظم کی ایماء کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں