The news is by your side.

Advertisement

پنجاب کی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا لاہور میں اجلاس

لاہور: پنجاب بھر کی انسداد دہشتگری عدالتوں کے ججز کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا، اجلاس میں اشتہاریوں کی جلد گرفتاری اور انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں کل منعقد ہورہا ہے۔

اجلاس میں پنجاب بھرکی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز، سیکرٹری قانون پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب صوبہ بھرکے آر پی اوز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بیرونِ ملک اوردیگر صوبوں میں مفرور اشتہاریوں کی فوری گرفتاری، پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمرز لگانے، دہشت گردی کے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پرنمٹانے اور دہشت گردی عدالتوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں