تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

‘عمران ریاض پاکستان کی کسی ایجنسی کے پاس نہیں’

لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انوار نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض خان پاکستان کی کسی ایجنسی کے پاس نہیں، جس پر عدالت نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  ہائیکورٹ میں سینئر اینکر عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی ، چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی عمران ریاض کے والد کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت اعلیٰ افسران پیش ہوئے ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا جی آئی جی صاحب کیا پراگرس ہے، کیا عمران ریاض خان کے گھر ریڈ سے متعلق تفتیش کی۔

آئی جی پنجاب عثمان انوار نے بتایا کہ وہ ریڈ پولیس نے نہیں ماری تھی، ہمیں عمران ریاض مطلوب نہیں تھا، جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ پراگرس نہیں دکھا رہے تو کارروائی شروع کرتا ہوں۔

جس پر عثمان انوار کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان پاکستان کی کسی ایجنسی کے پاس نہیں، ہم نے آف دی ریکارڈ سب سے رابطے کیے ہیں،عدالت وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو نوٹس کردے تو معاونت ہوسکے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ مجھے عمران ریاض کی زندگی کی فکر ہے ، مجھے یہ سمجھ آئی آپ یہ کہہ رہےہیں عمران ریاض پنجاب میں نہیں تو ،آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرکے جواب لیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت چاہتی ہے عمران ریاض کی زندگی کو خطرہ نہ ہو، عدالت مواقع دے رہی ہے ان کے پاس کوئی بہانہ نہ رہ جائے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

گذشتہ سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی کو بائیس مئی تک کی مہلت دی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچاناچاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں